نفرت اور تقسیم کی سیاست پاکستان  میں ہی دفن ہو گی،احسن اقبال 

   نفرت اور تقسیم کی سیاست پاکستان  میں ہی دفن ہو گی،احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹرمپ سینئر کے بعد ٹرمپ جونیئر عمران نیازی کے جانے کی باری ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نفرت اور تقسیم کی سیاست پاکستان میں ہی دفن ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر رد عمل کاظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ پاکستان کا سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنی پہلی ٹویٹ میں کشمیر کا سفیر بن کے امریکہ کے نو منتخب صدر سے ان کیلئے بات کرتا مگر جس نے کشمیر کا سودا کیا ہو وہ کیسے بات کر سکتا ہے؟۔ معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری والدہ جنرل ضیاء الحق کی کابینہ کی کبھی ممبر نہیں رہیں تھیں اور نہ ہی مجلس شوری کی رکن تھیں،وہ 1985 میں قومی اسمبلی کی خواتین نشست پر رکن منتخب ہوئی تھیں۔
احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -