مودی کوکشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز واپس کرنی پڑے گی:محبوبہ مفتی 

مودی کوکشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز واپس کرنی پڑے گی:محبوبہ مفتی 
مودی کوکشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز واپس کرنی پڑے گی:محبوبہ مفتی 

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو کشمیریوں سے چھینی ہوئی ہر چیز واپس کرنا ہوگی۔مودی سرکار واجپائی کی خارجہ پالیسیوں سے سیکھے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے۔

مقبوضہ کشمیرکی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5اگست کےبعدوادی پرچھائی سیاہی نےجموں کوبھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کےناجائزہتھکنڈوں کےباعث کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانےپرمجبورہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز مودی حکومت کو واپس کرنی ہوگی۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت واجپائی کی خارجہ پالیسیوں سےسیکھے،پاکستان سےتعلقات معمول پرلائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی راستے بننے چاہییں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -