اعجاز شاہ نے اپنے بیان پر اے این پی سے معافی مانگ لی

اعجاز شاہ نے اپنے بیان پر اے این پی سے معافی مانگ لی
اعجاز شاہ نے اپنے بیان پر اے این پی سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ اور پرویز خٹک کی اے این پی کے دفترآمد۔ انہوں نے اے این پی سے متعلق بیان کو واپس لے کرمعذرت کر لی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز شاہ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جوآپ نےسمجھاوہ میں نےکہاہی نہیں،میں اپنے بیان پر سارے پختونوں سے معذرت کرتا ہوں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ جلسےاورجلوسوں پرکوئی پابندی نہیں،کورونا کےپیش نظرذمہ داران کوخودسوچناچاہیے، خوشی خوشی ایک دوسرےکےساتھ ملنےکےبعد واپس جارہےہیں۔ 

اے این پی کے رہنما ایمل خان نے کہا کہ وفاقی وزیر نے معذرت کر لی ہے اب معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات واپس لے لیے ہیں اور 11نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کافیصلہ واپس لے لیا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اے این پی نے جرگہ قبول کیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے این اے پی کے جلسوں میں ہونے والی دہشت گردی کے متعلق باتیں کہی تھیں۔