’’تحریک انصاف نے عوام کو کچھ نہیں دیا اور۔۔‘‘ مقامی رہنما اپنی ہی جماعت پر برس پڑے

’’تحریک انصاف نے عوام کو کچھ نہیں دیا اور۔۔‘‘ مقامی رہنما اپنی ہی جماعت پر ...
’’تحریک انصاف نے عوام کو کچھ نہیں دیا اور۔۔‘‘ مقامی رہنما اپنی ہی جماعت پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو (ویب ڈیسک) کوٹری میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی کے مقامی رہنما خاوند بخش نے اپنی ہی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما خاوند بخش نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اب تک عوام کو کچھ دیا نہیں  اور  اب تو خان صاحب سے ملنا بھی مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو  بس ٹی وی پر ہی دیکھ لیتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی آنکھیں نہ کھولیں تو بہت مشکل ہوجائے گی۔