پاکستان کرکٹ ٹیم آج فائنل میں رسائی کی جنگ لڑے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج فائنل میں رسائی کی جنگ لڑے گی
 پاکستان کرکٹ ٹیم آج فائنل میں رسائی کی جنگ لڑے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں قوم کی دعاؤں سے پہنچ تو گئی ہے لیکن آج اس کو میچ جیتنے کے لئے دعاؤں کے ساتھ سخت محنت کی بھی ضرورت ہے  پاکستان کی ٹیم اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے  دونوں ٹیموں کی اب تک کی اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں پاکستان سے بہتر پرفارمنس دی ہے اور اس نے میچز بھی زیادہ اپنے نام کئے ہیں لیکن اس سے قبل کھیلی گئی نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کی بات کی جائے تو پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا امید کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ بھی بھی کانٹے دار ہوگا کیونکہ دونوں ٹیمیں ہی آج کا میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لئے بطور کپتان اور بیٹسمین آج کے میچ کی بہت اہمیت ہے اس قبل وہ بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اترسکے لیکن اس کے باوجود امید کی جارہی ہے کہ آج کے میچ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ عمدہ کپتانی کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کریں گے دوسری جانب اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو قومی ٹیم متوازن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور مڈل آرڈر بیٹنگ بھی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہی ہے شاہین شاہ بھی اب مکمل فارم میں نظر آرہے ہیں بنگلہ دیش سے میچ میں انہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ کھیلنے کے لئے مکمل فٹ ہیں کیویز کے خلاف آج امید کی جارہی ہے کہ وہ شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے  دوسری جانب پاکستان کے بابر اعظم، محمد رضوان، محمد نواز، شاداب خان اور محمد حارث بڑا سکور کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

رائے -کالم -