سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کو شکست نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوش کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف تصاویر سامنے آرہی ہیں لیکن ایک تصویر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ۔
آج میچ میں دو پاکستانی کرکٹ فینز سڈنی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے لیکن دونوں نے اپنی شرٹوں پر ایسے نام لکھے ہوئے تھے کہ سوشل میڈ یا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فین نے عمران نامی شرٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ دوسرے نے باجوہ نامی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور دونوں ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ رہے تھے ۔