سگریٹ کی اسمگلنگ سے خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ

      سگریٹ کی اسمگلنگ سے خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں غیرقانونی و اسمگل شدہ سگریٹ کی تجارت اور فروخت میں اضافے کے باعث قومی خزانے کو 310 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک غیرقانونی تجارت کا حجم 63 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔