خواجہ آصف کی ایرانی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

Nov 09, 2024 | 01:24 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تعاون کا ارادہ عزم کیا، وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک میں صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔

مزیدخبریں