کیا مجھے ریویو لینا چاہیے ؟، رضوان اور زیمپا کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
ایڈیلیڈ(آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ایڈم زیمپا کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گیند پر ایڈم زیمپانے شارٹ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں میں گئی جنہوں نے اپیل کی لیکن ایمپائرنے آؤٹ نہیں دیا جس پر رضوان زیمپا سے پوچھتے ہیں کیا مجھے ریویو لینا چاہیے؟ جس پر زیمپاجواب میں کہتے ہیں یقیناً آپ کو ریویولے لینا چاہیے ۔
دونوں کھلاڑیوں کے مابین دلچسپ گفتگو پر کمنٹیٹرز بھی ہنس پڑے یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔