نہتے شہریوں پر حملہ کرنیوالے بزدل دہشتگرد انجام کو ضرور پہنچیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت

Nov 09, 2024 | 06:30 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نہتے شہریوں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انجام کو ضرور پہنچیں گے۔

مزیدخبریں