ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لینے پہنچ گئیں ، تعمیراتی معیاراور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

Nov 09, 2024 | 06:35 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی مشیر برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کی زیر تکمیل سینٹر کا جا ئزہ لینے پہنچ گئیں۔ ثانیہ عاشق نے ٹاؤن شپ میں واقع ڈی ون میں پہلے سرکاری آٹزم سکول پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی مشیر ثانیہ عاشق نے آٹزم سکول پراجیکٹ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی مشیر ثانیہ عاشق نے آٹزم سکول پراجیکٹ کے تعمیراتی معیارکو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

صوبائی مشیر ثانیہ عاشق کوسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اورڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا۔  جونیئر سیکشن کے لیے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کے لئے10کلاس روم بنائے جائیں گے۔ گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس روم، تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم،ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم، لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیولپمنٹ روم قائم ہونگے۔آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کے لیے 2 مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی۔

صوبائی مشیر ثانیہ عاشق  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کی جلد از جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔  آٹزم سکول کا پراجیکٹ وزیراعلیٰ کے دل کے بہت قریب ہے۔آٹزم کا شکار بچے معاشرے کی محبت اورتوجہ کے مستحق ہیں۔

مزیدخبریں