حکومت کا قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کیخلاف سخت اقدام

Nov 09, 2024 | 07:57 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن میں حملہ کرنیوالے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے۔ 

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق پاسپورٹ حکام نے فہرست میں لندن مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی اور پی ٹی آئی رہنما ملائیکہ بخاری کا نام بھی پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ پی سی ایل میں سعدیہ فہیم،  ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر ،ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی، رخسانہ کوثر، شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، زہیر احمد، رحمان انور اور محمد صادق خان، خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے نام شامل ہیں۔

 پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو نام مقدمے میں درج ہیں، 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کردیئے گئے ہیں۔ تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے، پاکستان لائے جانے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں