اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہونگے۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم سعودی عرب میں او آئی سی سربراہان مملکت کے ہنگامی اجلاس میں 11 نومبر کو شرکت کریں گے۔
سعودی عرب کے 2 روز دورے میں وفاقی وزرا ءاسحاق ڈار اور عطاء تاڑر بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔