شمالی وزیرستان میں پانچویں دن پانچواں ڈرون حملہ ،3افرادہلاک

شمالی وزیرستان میں پانچویں دن پانچواں ڈرون حملہ ،3افرادہلاک
شمالی وزیرستان میں پانچویں دن پانچواں ڈرون حملہ ،3افرادہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک افرادزخمی ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جاسوس طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے لومان میںگاڑی پردو میزائل داغے، حملے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہو گیا اور گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ،حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی علاقے پر پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل کیا جب کہ مقامی افراد نے حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ چھ ماہ کے وقفے کے بعد جون سے جاسوس طیاروں نے دوبارہ حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پانچ دنوں میں متعدد جاسوس طیاروں کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
غور طلب بات یہ ہے کہ جاسوس طیاروں کے حملوں میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے جب ملک دشمنوں کے خلاف شمالی وزیرستان ایجنسی میں بڑے پیمانے پر آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک کی رپورٹس کے مطابق 1500 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔