دنیا کے سب سے زیادہ صحت بخش پھل کون سے ہیں؟نام سامنے آگئے

دنیا کے سب سے زیادہ صحت بخش پھل کون سے ہیں؟نام سامنے آگئے
دنیا کے سب سے زیادہ صحت بخش پھل کون سے ہیں؟نام سامنے آگئے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اللہ تعالیٰ نے اس انسان کو بہت سے پھلوں سے نوازا ہے اور ان میں سے کچھ انتہائی صحت بخش بھی ہیں،آئیے آپ کو ان صحت بخش پھلوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

آم

اس کے لذیذ ذائقے کی وجہ سے اسے پھلوںکا بادشاہ کہا جاتا ہے۔عام طور پر ایک آم میں 201کیلوریز، 0.8گرام فیٹ،32.3گرام کاربوہائیڈریٹس،1.7گرام پروٹین اور 5گرام فائبر پایا جاتا ہے۔اس پھل میں وٹامن اے اور سی کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

انار

آم کے بعد دوسرا لذیذ اور صحت بخش پھل انار ہے ۔آدھے کپ انار میں 72کیلوریز،1گرام فیٹ،16گرام کاربوہائیڈریٹس، 1.4گرام پروٹین پائی جاتی ہیں۔یہ پھل وٹامن بی،سی،ای اور کے سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں پوٹاشیم،میگنیشیم اور فائبر کی وافرمقدار ہوتی ہے۔

امرود

یہ پھل معدے کے جملہ امراض کے لئے بہت مفید ہے،ایسے افراد جنہیں قبض کی شکایت ہو انہیں یہ پھل ضرور استعمال کرناچاہیے۔ایک امرود میں میں 112کیلوریز،1.6گرام فیٹ،23.6گرام کاربوہائیڈریٹس،4.2گرام پروٹین پائی جاتی ہے۔یہ پھل انٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔

دبئی میں یورپی کاروباری عربیوں کو ایک کمرہ 3 کروڑ روپے میں بیچنے لگا! ان کمروں میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ عربی مرے جا رہے ہیں؟

مزید :

تعلیم و صحت -