بظاہر عام سی نظر آنے والی اس مسجد کے اندر دراصل کیا ہے؟ مناظر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بظاہر عام سی نظر آنے والی اس مسجد کے اندر دراصل کیا ہے؟ مناظر دیکھ کر آپ بھی ...
بظاہر عام سی نظر آنے والی اس مسجد کے اندر دراصل کیا ہے؟ مناظر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو دنیا کی ہر مسجد ہی خوبصورت ہے لیکن ایران کے شہر شیراز میں واقع شاہ چراغ مسجد کچھ ایسی منفرد ہے کہ اس میں داخل ہوتے ہی انسان حیرت اور خوشی کے جذبات سے مغلوب ہو جاتا ہے اور اسے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا کسی اور ہی دنیا میں آنکلا ہو۔ باہر سے تو یہ مسجد کسی بھی دوسری مسجد جیسی نظر آتی ہے لیکن جب آپ اس کے اندر قدم رکھتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے تاروں بھرے آسمان کے نیچے کھڑے ہوں اور تارے بھی ایسے کہ جن سے چھلکنے والی روشنی ہزار رنگ بکھیر رہی ہو، جسے انسان دیکھے تو بس دیکھتا ہی چلا جائے۔

اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس مسجد کی چھت پر شیشے کے ہزاروں ٹکڑے مخصوص جیو میٹریکل زاویوں پر لگائے گئے ہیں، جن پر پڑنے والی مختلف رنگوں کی روشنی منعکس ہوتی ہے تو مسجد کے اندر ایک ایسا دلکش منظر پیدا ہوتا ہے کہ جس کاتصور دیکھے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ یوں تو اس کا ہر رنگ ہی خوبصورت ہے لیکن سبز رنگ منعکس کرتے گنبدوں کی شان ہی نرالی ہے، اور اسی رنگ کی مناسبت سے اسے فیروزہ سبز مسجد کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے۔

حال ہی میں جب اس مسجد کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئیں تو ہر کوئی اس کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوگیا۔ انٹرنیٹ پر یہ تصاویر اب تک لاکھوں بار شیئر کی جاچکی ہیں اور انہیں دیکھنے والے یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ کاش وہ اس مسجد کے اندر جا کر اسے دیکھ سکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس