بظاہر عام سے نظر آنے والے اس مسافر طیارے کے اندر دراصل کیا ہے؟ جواب ایسا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

بظاہر عام سے نظر آنے والے اس مسافر طیارے کے اندر دراصل کیا ہے؟ جواب ایسا کہ ...
بظاہر عام سے نظر آنے والے اس مسافر طیارے کے اندر دراصل کیا ہے؟ جواب ایسا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

  


لندن(نیوزڈیسک) اس جہاز کو اندر سے دیکھتے ہوئے آپ کو گمان ہوگا کہ آپ کسی فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے میں آگئے ہیں لیکن حقیقت میں یہ بوئنگ 787ڈریم لائنر ہے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا طیارہ ہے جسے ایک پرائیویٹ جیٹ میں تبدیل کیا گیا ہے اور اس میں بیڈ روم،ڈائنگ روم،آفس ایریا اور سینما تک بنایا گیا ہے۔یہ طیارہ کمرشل بنیادوں پر 340افراد کو لے کر اڑتاہے لیکن اس پرائیویٹ جیٹ میں 40لوگ بیٹھ سکیں گے اور ان سب کے پاس بہت سی جگہ ہوگی جہاں پر یہ آرام دہ سفر سے محظوظ ہوسکیں گے۔تمام کمرے بہترین فرنیچر اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔اس کی لانڈری بھی ساﺅنڈپروف ہیںاور غسل خانوں میںشاور موجود ہے اور انہیں دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ آپ کسی جہاز میں نہیں بلکہ ایک شاندار ہوٹل میں موجود ہیں، بیڈروم کے ساتھ ایسے کمرے بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر کپڑے تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔بیٹھنے والی جگہوں پر بڑی ایل ای ڈی سکرینز لگائی گئی ہیں تاکہ مسافر اپنی مرضی کے پروگرواموں سے لطف اندوز ہوسکیں۔اس طیارے کو ڈیزائن کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طیارے کو اس طریقے سے بنایا گیا ہے کہ باہر کاشور کم سے کم اندر آئے اور اس میں سفر کرنے والے تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔اگر باہر کی ناہموارہوا کی وجہ سے جہاز اوپر نیچے ہونے لگے تو اندر ایسا فرنیچر موجود ہے جو مسافر کو لگنے کی صورت میں چوٹ نہ دے۔میٹنگ روم میں شاندار فرنیچر کے ساتھ صوفے بھی رکھے گئے ہیں جن پر بیٹھ کر دوران پرواز میٹنگ کرنے میں آسانی ہوگی۔

روس نے ایک عام سی گاڑی کو لے کر ایسا ریکارڈ بنادیا کہ جان کر تمام دنیا کے لئے یقین کرنا مشکل ہوگیا

DeerJetکے چئیرمین اور صدرزینگ پینگ کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ وہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا طیارہ مارکیٹ میں لارہے ہیںجو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلاطیارہ ہوگا۔اس کا کہنا ہے کہ معروف کمپنی بوئنگ کے ساتھ ملک کر ان کی کمپنی کو ایسا طیارہ بنانے میں اڑھائی سال لگے ہیں،ماضی میں بھی کئی کمرشل طیاروں کو پرائیویٹ جیٹس میں تبدیل کیا گیا ہے لیکن یہ پہلا ڈریم لائنر ہے جسے کارپوریٹ جیٹ مارکیٹ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس