ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی شرمناک ترین ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی کہ پوری امریکی قوم ایسے گھناﺅنے شخص کو صدارتی امیدوار بنانے پر شرم سے پانی پانی ہوگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی شرمناک ترین ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی کہ پوری امریکی قوم ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی شرمناک ترین ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی کہ پوری امریکی قوم ایسے گھناﺅنے شخص کو صدارتی امیدوار بنانے پر شرم سے پانی پانی ہوگئی

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا توہین و تضحیک آمیز رویہ تب سے موضوع بحث ہے جب سے وہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں۔ انتخابی مہم میں قدم قدم پر ان کی ماضی میں خواتین کے ساتھ کی گئی بدسلوکی سامنے آ کھڑی ہوتی ہے اور ان کی مہم کو زوردار جھٹکا لگا جاتی ہے۔ خواتین کے رسیا ڈونلڈ ٹرمپ کی اب ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ شرم بھی شرم سے پانی پانی ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے منظرعام پر لائی گئی ہے جو 2005ءمیں بنائی گئی۔ اس ویڈیو سے کچھ روز قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے میلینیا سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وہ امریکہ کے معروف ٹی وی میزبان بیلی بش کے شو میں شریک تھے۔ یہ ویڈیو اسی شو کے سیٹ پر بنائی گئی۔

ہیلری کلنٹن داعش سمیت دہشتگرد تنظمیوں کی مدد کرتی رہیں،وکی لیکس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا،امریکی صدارتی امیدوار کی 1ہزار7سو ای میلز جاری

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ شادی شدہ خاتون نینسی او ڈیل پر ڈورے ڈالنے کے متعلق بات کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ بیلی بش کو بتاتے ہیں کہ ”میں نے اس خاتون کو لبھانے کی بہت کوشش کی مگر ناکام ہوا لیکن میں نے کوشش جاری رکھی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔“ اپنے شہرت اور دولت کے متعلق شیخی بگھارتے ہوئے ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ”سٹار ہونے کا یہ فائدہ ہے کہ آپ کچھ بھی کر سکتے ہو، عورتوں کے جسم کے کسی بھی حصے کو چھو سکتے ہو، حتیٰ کہ انتہائی پوشیدہ حصوں کو بھی اور انہیں ہر کام پر آمادہ کر سکتے ہو۔ میں نے آج تک جس عورت کے قریب ہونا چاہا مجھے اس میں کامیابی ملی۔“

بیلی بش بھی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا پورا ساتھ دے رہے ہوتے ہیں، عورتوں پر تبصرے کر رہے ہوتے ہیں اور ڈونلڈ کی باتوں پر قہقہے لگا رہے ہوتے ہیں۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بیلی نے ویڈیو میں اپنے کردار پر معافی مانگ لی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”یقینا میں اس پر بہت شرمندہ ہوں۔ یہ واقعہ گیارہ سال قبل ہوا۔ اس وقت میں نوجوان اورغیرسنجیدہ تھا۔ میں نے یہ انتہائی احمقانہ حرکت کی جس پر میں معافی مانگتا ہوں۔“

مزید : بین الاقوامی