نوجوان آدمی نے نسوانی حسن حاصل کرنے کیلئے 6 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، لیکن ایسی کونسی مشکل میں پھنسا تھا کہ یہ انتہائی کام کرنا پڑگیا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوگیا

نوجوان آدمی نے نسوانی حسن حاصل کرنے کیلئے 6 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، لیکن ایسی ...
نوجوان آدمی نے نسوانی حسن حاصل کرنے کیلئے 6 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، لیکن ایسی کونسی مشکل میں پھنسا تھا کہ یہ انتہائی کام کرنا پڑگیا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوگیا

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین کو نوکری کے حصول میں مردوں کی نسبت آسانی رہتی ہے۔ اسی تاثر کے زیراثر چین میں ایک شخص نے نوکری کے لیے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ آج تک دنیامیں کسی مرد نے نہ کیا ہو گا۔ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ ”ہو“ نامی اس شخص کو نوکری نہیں مل رہی تھی چنانچہ اس نے لڑکیوں کی طرح نظرآنے کا فیصلہ کر لیا اور6ہزار ڈالر(تقریباً6لاکھ روپے) خرچ کرکے سرجری کے اپنے سینے پر پستان لگوا لیے۔

چین کے شہر ژوژاﺅ کے رہائشی اس شخص کو انٹرنیٹ پر طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر اس کا کہنا ہے کہ ”میں ایک عرصے سے بیروزگار تھا اور مجھے کہیں نوکری نہیں مل رہی تھی۔ میرے ساتھ جتنی بھی لڑکیاں نوکری کے لیے آتی تھی سب برسرروزگار ہو گئیں مگرمجھے کسی نے نوکری پر نہ رکھا چنانچہ میں نے قرض لے کر روئیلن میڈیکل کاسمیٹک ہسپتال سے رابطہ کیا اور اپنی ہیئت تبدیل کروا لی۔“

142 کلووزنی خاتون نے وزن کا مذاق اُڑانے والے مَردوں سے ایسا انتقام لے لیا کہ جان کر کوئی مرد کسی موٹی لڑکی کا مذاق نہ اُڑائے

جب ”ہو“ کی والدہ کو اس کی سرجری کے بارے میں علم ہوا تو وہ رونے لگی اور اپنے بیٹے سے درخواست کی کہ وہ دوبارہ سرجری کروا کر پستان ہٹوا دے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سب کروانے کے بعد بھی ہو کو نوکری نہ ملی اور اس کے خاندان نے بھی اسے دھمکی دے دی کہ اگر اس نے چھاتی نہ ہٹوائی تو وہ اس سے لاتعلقی اختیار کر لیں گے۔ اب اس نے دوبارہ سرجری کروا کر اپنا سینہ دوبارہ مردوں جیسا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس