طلاق کا مطالبہ کرنے پر بھارتی شہری نے بیوی کو چاقواور کلہاڑے کے 124 وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
لندن (نیوز ڈیسک) بھارتی نژاد برطانوی درندہ صفت اعلیٰ بینکر نے طلاق کا مطالبہ کرنے پر اپنی بیوی کو 4 سالہ بیٹے کے سامنے چاقواور کلہاڑے کے 124 وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق 46 سالہ بھارتی نژاد برطانوی انویسٹمنٹ بینکر سنجے نجھاون نے اپنی 38 سالہ بیوی سونیتا نجھاون کو 2 اعشاریہ 4 ملین ڈالر (تقریبا 25 کروڑ پاکستانی روپے ) کے وے برج سرے کاؤنٹی میں موجود مینشن میں اپنے 4 سالہ بیٹے کے سامنے چاقو اور کلہاڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔
ہر پانچویں جاپانی ملازم کو موت کا خطرہ، وجہ ایسی کہ پاکستانی جان کر ہی پریشان ہوجائیں گے
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق نجھاون نے بارکلیز بینک سے اپنی پر کشش تنخواہ کی ملازمت کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ اس کے بینک میں 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کے اثاثے رہن تھے۔ نجھاون اپنی بیوی کو قتل کرنے سے کئی ماہ قبل سے ہی ان وجوہات کی بنا پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔نجھاون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مجرم کا ذہنی دباؤ اس وقت شدت اختیار کرگیا جب اس کی بیوی نے اس سے طلاق کا مطالبہ کیا اور اس نے فوری ردعمل کے طور پر اپنی بیوی کو چاقو اور کلہاڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔مقتولہ سونیتا کے جسم پر زخموں کے 124 نشانات تھے جبکہ 40 نشانات صرف اس کے سر میں تھے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسے انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا۔