جولائی 2016پھلوں کی براآمدات میں 29فیصد اضافہ

جولائی 2016پھلوں کی براآمدات میں 29فیصد اضافہ

 اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 28.95 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران 23.086 ملین ڈالر کے 26 ہزار 906 ٹن پھل برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 17 ملین ڈالر کے 21 ہزار 980 ٹن پھل برآمد کئے گئے تھے۔ جولائی 2016ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 28.31 فیصد کمی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گندم، بیج، مکئی اور خشک میوہ جات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مذکورہ مصنوعات کی برآمدات 67 فیصد اضافے کے باعث 1.03 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 0.616 ملین ڈالر تھی۔

مزید : کامرس