جمز اینڈ جیولری کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، راجہ عامر اقبال

جمز اینڈ جیولری کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، راجہ عامر اقبال

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمز اینڈ جیولری کی صنعت میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اس صنعت کو صحیح معنوں میں ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، دنیا میں جمز اینڈ جیولری کی صنعت میں بہت کام ہو رہا ہے پاکستان قیمتی پتھرکے ذخائر سے مالا مال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مائننگ اور ڈیزائننگ کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر برآمدات کو بڑھایا جائے اور اس صنعت میں تجربہ کار اور ہنر مند افراد کو تیارکرنے کی ضرورت ہے جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں ۔وہ چیمبرمیں فیاض قریشی اور شیخ آصف عاطف کی قیادت میں جیولرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پرسینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، مجلس عاملہ کے اراکین خالد پرویز بیگ، فیصل شہزاد اور جیولرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں حاجی ارشاد، شیخ محمودو دیگر اراکین بھی موجود تھے۔وفد نے صدر راجہ عامر اقبال اور چیمبر کے دوسرے عہدیداروں کو انتخاب پر مبارکباد دی اور جیولرز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل خاص طور پر ڈکیتیوں، سٹریٹ کرائم، ٹیکسوں اور ایف بی آر ٹیموں کے چھاپوں اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ اور پارکنگ کے مسلے کے بارے میں بتایاصدر راولپنڈی چیمبر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومتی ایوانوں میں آواز پہنچائیں گے ۔

اور زیورات کے شعبے کی ترقی اور اس اہم شعبے سے منسلک مسائل کی نشاندہی کریں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہشہر کی مارکیٹوں میں امن و امان ، سکیورٹی اور تحفظ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے،راولپنڈی شہر لاہور کے بعد دوسرا بڑا شہر ہے یہاں بھی ڈلفن فورس طرز کی خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے

ماہرین کے مطابق پاک ایران تعلقات میں بہتری سے باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔

مزید : کامرس