روا ں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں بیڈویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 5فیصد اضافہ

روا ں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں بیڈویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 5فیصد اضافہ

 فیصل آباد (این این آئی)رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں بیڈ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں5فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سا ل کے پہلے 2ماہ میں33کروڑ 80لا کھ ڈا لر کی 52ہزار 2سو میٹرک ٹن بیڈ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال 5فیصد اضا فے کے ساتھ 35کروڑ 58لا کھ ڈا لر ہو گئی اور مجمو عی حجم 58ہزار 4سو میٹرک ٹن رہا۔ بیڈ ویئر مصنوعات کے ایکسپورٹرز کے مطا بق پا کستا نی مصنوعات مضبو طی اور دیدہ زیب ڈیزا ئنگ کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پسند کی جا تی ہیں جس کی وجہ سے ہر سال ایکسپورٹ میں خا طر خواہ اضا فہ ہو تا ہے۔

مزید : کامرس