چین میں فارمی مرغیوں کی افزائش بند

چین میں فارمی مرغیوں کی افزائش بند

بیجنگ(اے پی پی) حکومت چین نے حالیہ دنوں کے دوران ملک میں عوام میں انساسی غدود کی خرابی کا باعث بننے والے مرغی کے گوشت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں غدود کی خرابی سے بیشتر انسانوں میں نظام تنفس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ مرغی کے گوشت میں پائے گئے مخصوص لحمیات بتائی گئی ہے۔ وزارت صحت نے فارمی مرغیوں کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں کو اْن کی افزائش روکنے کا پابند بنایا ہے بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ فارمی مرغیاں پالنے والی کمپنیاں چوزوں کو مختلف قسم کے انجیکشن لگوا کر اور دانے میں مختلف ادویات مل کر جلد بڑا کرنے کی کوشش کرتی ہیں جن سے یہ چوزے دو مہینے میں ہی ہٹی کٹی مرغیوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں تاکہ کم عرصے میں زیادہ منافع حاصل ہو سکے۔

مزید : کامرس