موجودہ صورتحال میں عوام کو تفریح فراہم کرنے والی فلموں کی ضرورت ہے‘ زیبا بیگم
لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ زیبا بیگم نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو عوام کو تفریح فراہم کرسکیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے ہمیں فلمی صنعت کے فروغ اور بہتری کے لیے خود ہی کوششیں کرنا ہوں گی۔ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو عوام کو تفریح فراہم کرسکے۔کیونکہ ملکی حالات میں جب ہر شخص پریشان ہے وہ اچھی تفریح کا خواہش مند ہے تاکہ ذہنی سکون حاصل کرسکے۔ زیبا بیگم نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر بھی اگر ان دنوں سٹ کام پسند کیے جارہے ہیں تو اس کی وجہ صرف لوگوں کو تفریح کا ملنا ہے،اچھے موضوعات کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔