میرا نے گلابی انگریزی کوٹھیک کرنے کیلئے ٹیوشن کا سہارا لے لیا

میرا نے گلابی انگریزی کوٹھیک کرنے کیلئے ٹیوشن کا سہارا لے لیا
 میرا نے گلابی انگریزی کوٹھیک کرنے کیلئے ٹیوشن کا سہارا لے لیا

  


لاہور (این این آئی) لالی ووڈ اداکارہ میرا نے اپنی گلابی انگریزی کوٹھیک کرنے کیلئے ٹیوشن کا سہارا لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وہ اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آسکر میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی جس کیلئے انہوں نے اپنی انگریزی بہتر بنانے کی ٹھ ان لی ہے اور اس کیلئے وہ محنت بھی کررہی ہیں اور باقاعدگی سے ٹیوشن لے رہی ہیں، اداکارہ میرا کی فلم آسکر کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کی کاسٹ میں فلمسٹار نور بھی شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام مجھے اب بھی سلور سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اسی لئے فلم بنانے میں مصروف ہوں۔

مزید : کلچر