پاکستان بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے،اسٹوان سابو

پاکستان بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے،اسٹوان ...
 پاکستان بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے،اسٹوان سابو

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان جہاں بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے وہاں پاکستانی قوم پوری دنیا میں اپنی ایک الگ ثقافتی پہچان بھی رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار ہینگری کے سفیر اسٹوان سابو نے الحمراء آرٹس اکونسل کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر (ر)عطاء محمد خان کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے پاکستان اورہینگری کودوطرفہ ثقافتی تعلقات کے رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر روز دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم الحمراء آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم کے ذریعے دو طرفہ ثقافتی تعلقات مضبوط ومستحکم بناسکتے ہیں۔جس پر کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے انھیں خوش آمدید کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف اقتصادی وتجارتی تعلقات بڑھانے کے خواں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر ثقافتی پروگرام کے ذریعے دوطرفہ مستحکم تعلقات کا عز م بھی رکھتے ہیں انھوں نے الحمراء کی بین الاقوامی سطح پر پہچان کو سراہتے ہوئے کہا اس پہچان کی وجہ یہاں کی پروگرامنگ ہے جو اب قومی سطح سے آگے بڑھ کر بین الاقوامی حدوں کو چھور ہی ہیں۔ انھوں نے الحمراء آرٹس کونسل دورہ بھی کیا۔ انھوں نے ہمارے قومی شاعر اور عالمی مفکر علامہ اقبال کا مجسمہ دیکھا۔

مزید : کلچر