پی ٹی وی پنشنروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

پی ٹی وی پنشنروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں چوہدری ریاض مسعود اور جہانزیب گوہر نے پنشنروں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پنشنروں کو ان کے بقایا جات یکمشت ادا کرنے کی بجائے ماہانہ اقساط میں ادا کررہی ہے جس سے انہیں ملنی والی معمولی رقم کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا ۔ان رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات صباء محسن رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور پنشنروں کے2015ء سے اب تک کے بقایا جات فوری طور پر یکمشت ادا کرنے کا حکم جاری کریں ۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پی ٹی وی کے پنشنروں کی پنشن میں یکم جولائی 2016ء سے 10فیصد اضافہ کیا جائے ۔یاد رہے کہ دیگر سرکاری محکموں اور اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین اضافے کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں مگر پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین اضافہ کے لئے ترس رہے ہیں ۔

مزید : کلچر