ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر وسیم احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر وسیم احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈے اے وسیم احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،مذکورہ عہدہ چوہدری اکرم کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہو گیا تھا ،وسیم احمد خان گریڈ 20کے آفیسر ہیں جو تین سال پہلے ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے میں تعینات رہے اور اب واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ ایل ڈی اے میں آگئے ہیں ،اور آتے ہی سب سے پہلے انہوں نے ان افسران اور اہلکاروں کو او ایس ڈی لگا دیا جن سے لوگ بڑے تنگ تھے ،جن میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ رائے اشرف ،پی ایس ٹو سی ٹی پی ملک نواز ،ریاض اور گلزار چپڑاسی شامل ہیں ان افسران اور اہلکاروں کو ڈائریکٹر ایڈمن کے پاس بھیج دیا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ وسیم احمد خان کاشمار سخت گیر مگرایمان دارافسروں میں ہوتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1