محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے آگاہی واک

محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے آگاہی واک

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔واک نا صر باغ سے شروع ہو کر ٹا ؤن ہال پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی۔واک میں ڈی او (سول ڈیفنس)ملک صداقت،قاری عالم شیر، پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کے علا وہ مختلف مکتبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد زلزلہ،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے لو گوں میں آگاہی پیدا کر نا ہے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچنا مشکل ہے لیکن پھر بھی بہتر حکمت عملی اپنانے سے کافی حد تک ان سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1