ڈی سی اواور ارکان اسمبلی نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا

ڈی سی اواور ارکان اسمبلی نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان،ایم این اے پرویز ملک،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر اور ڈی آئی جی (آپریشنز)ڈاکٹر حیدر اشرف نے د سویں محرم الحرام کو نکالے جا نیوالے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور پولیس کے افسران کے علا وہ مرکزی جلوس کے لائسنس ہولڈرز بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے یوم عا شور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر کیے گئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے مرکزی جلوس کی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بنایا ہے جہاں مختلف محکموں کے اہلکار 24گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کی لمحہ بہ لمحہ ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال بہتر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی (آپریشنز)ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے لیے اہلکاروں کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یوم عا شور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر ساڑھے تین ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔