ایل ڈی اے سٹی کیلئے فیروز پور سے رائیونڈ روڈ تک سڑک مکمل

ایل ڈی اے سٹی کیلئے فیروز پور سے رائیونڈ روڈ تک سڑک مکمل

لاہور ( اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم ایل ڈی اے سٹی میں ڈیویلپمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ،جس کے پیش نظر فیروز پور روڈ سے لے کر رائے ونڈ روڈ تک اپروچ روڈ مکمل کر لی گئی ،جو 13 کلو میٹر بنتی ہے جس پر ایک اوور ہیڈ برج بھی تعمیر کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ رائے وانڈ روڈ سے لے کر ملتان روڈ تک مزید 5کلو میٹر روڈ بنائی جا رہی ہے جس پر ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دیا جائے گا ،جس سے ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ کا فاصلہ صرف 18کلو میٹر رہ جا ئے گا تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم ایل ڈی اے سٹی جو کہ کوفی عرصہ سے التوا کا شکار چلی آرہی تھی اور اس سکیم میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگ بڑی پریشانی میں مبتلا تھے ،ان کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،کیونکہ اب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ،اور ایل ڈی اے سٹی کے لئے اپروچ روڈ بنائی جا رہی ہے ،اور فیروز پور روڈ سے لے کر بھوبتیاں رائے ونڈ روڈ تک 13کلو میٹر روڈ مکمل کر لی گئی ہے۔ایل ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے ،جب ایل ڈی اے سٹی کے لئے اپروچ روڈز مکمل کر لئے جائیں گے ،تو اس کے بعد ایل ڈی اے سٹی کی سڑکیں بنانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ،سڑکیں بنانے کے ساتھ ساتھ سکیم میں واٹر سپلائی اورسیوریج کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا ،جس کے لئے باقائدہ منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1