دھرنوں اور احتجاج کی سیاست اپنی موت مر چکی ہے،پیر اشرفرسول

دھرنوں اور احتجاج کی سیاست اپنی موت مر چکی ہے،پیر اشرفرسول

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا عمران خان کے احتجاج کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا دھرنوں اور احتجاج کی سیاست اپنی موت پر چکی ہے ۔ سی پیک اقتصادی راہداری منصوبہ اور پاکستان میں ہونے والی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسے پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی آفس رچنا ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل کے صدر حاجی مظفر احمد ظفر، میاں مشتاق احمد ، طارق محمود ڈار، چوہدری فرہاد بہادر کے علاوہ دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔ پیر اشرف رسول (MPA) نے کہا عمران خان ہمیشہ پارلیمنٹ کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کی ہے غیر جمہوری طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اور وہ ہمیشہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں۔ عمران خان کو 30ستمبر کو کچھ نہیں ملا اب بھی 30اکتوبر کو احتجاج کے دوران کچھ نہیں ملے گا۔ موجودہ حکومت نے قومی مسائل کو ترجیحات بنیادوں پر حل کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1