حکومت ،اپوزیشن کے کشمیر پر مثبت طرز عمل سے دنیا کو اچھا پیغام ملے گا،میاں مقصود

حکومت ،اپوزیشن کے کشمیر پر مثبت طرز عمل سے دنیا کو اچھا پیغام ملے گا،میاں ...

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ’’پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں پربھارتی مظالم کی مذمت اور عالمی برادری سے ان مظالم رکوانے کے مطالبے‘‘ کے حوالے سے قراردادکی منظوری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کامثبت اور ذمہ دارانہ طرزعمل سے دنیا کو اچھاپیغام جائے گا۔مشترکہ قرارداد کی منظوری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہ کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔آج بھی کشمیری عوام پاکستان سے رشتہ کیالاالہ الاللہ کانعرہ لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کررہے ہیں۔برھان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آچکی ہے وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کشمیر کی طرح پاکستان کا حصہ بنے گا۔خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کاحل ازحد ضروری ہے۔بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کیا جائے ۔ میاں مقصوداحمدنے مزیدکہاکہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم کرنے کی کوششیں قابل مذمت اور انٹرنیشنل قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ایسے بے بنیاد اور اوچھے ہتھکنڈوں کا الٹابھارت کو نقصان ہوگا۔جنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیں مگرہندوستان نے پاکستان پر کسی بھی طرح کی جنگ مسلط کی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔انڈیا ایک دہشت گردریاست ہے جس نے ہمیشہ انتہاپسندہندوؤں کے ذریعے گجرات فسادات سے لے کر سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعات تک مسلمانوں کاقتل عام کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1