ادبی مجلے فانوس اور فانوس رائٹرز فورم کے زیر اہتمام محفل مسالمہ

ادبی مجلے فانوس اور فانوس رائٹرز فورم کے زیر اہتمام محفل مسالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ادبی مجلے فانوس اور فانوس رائٹرز فورم کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں محفل مسالمہ معروف شاعر باقی احمد پوری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تاج انصاری،قادر گیلانی،ڈاکٹر نبیل احمد نبیل ،اشرف سلیم،جاوید قاسم اور خالد علیم سمیت دیگر شعراء کرام نے کلام پیش کیا اس موقع پر ادبی مجلے فانوس کے ایڈیٹر محمد شکور کا کہنا تھا کہ آئندہ سے ہر ماہ ادبی مجلے کے زیر اہتمام مہینوار محفل مشاعرہ منعقد کی جائیگی جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ استاد شعراء کرام کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے کلام سے مستفید ہوا جاسکے۔