قرضوں کے حجم میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے،ذوالفقار پپن

قرضوں کے حجم میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے،ذوالفقار پپن

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار علی پپن نے کہا ہے کہ حکمران قرضہ اور خیرات سے پاکستان میں کون سی خوشحالی لاسکتے ہیں ،شریف برادران کی طرزحکمرانی سے پاکستان میں پیدا ہونے والا ایک دن کا بچہ ایک لاکھ 65 ہزار کا مقروض ہو چکا ہے ،اندرونی اور بیرونی قرضوں کا حجم میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف جس انداز سے بیرونی قرضے حاصل کررہے ہیں اس سے پاکستان کا چپہ چپہ مغربی طاقتوں کے ہاں گروی رکھ دیا جائے گا , اس کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کی ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ، چوہدری ذوالفقار علی پپن نے کہا کہ شریف برادران خود اور ان کی طرز سیاست اور طرز حکمرانی 20 کروڑ عوام کیلئے المیہ ہے قوم کو تعلیم اور صحت سے دور رکھنا ان کا ایجنڈا ہے تاکہ پاکستان میں علم کا وجود نہ رہے کیونکہ علم سے سوچ اور شعور بیدار ہوتاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1