شہادت امام حسین ؑ درحقیقت حیات اسلام ہے،سید شان عباس

شہادت امام حسین ؑ درحقیقت حیات اسلام ہے،سید شان عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی اورمرکزی نائب صدر سیّدمدبرحسین بخاری نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین ؑ درحقیقت حیات اسلام ہے۔مسلمان قیامت تک حسینیت ؑ پرمحبت وعقیدت کے پھول نچھاورکرتے اورغم حسین ؑ مناتے رہیں گے۔جوافکارحسینیت ؑ کی پاسداری کرتے ہیں ان کے مقدرمیں سرفرازی لکھ دی جاتی ہے ۔خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی آبیاری اپنے مقدس لہوسے کی ہے ،یہودوہنود اورنصاری ٰ کاشیطانی اتحاد بھی اسلام پرغالب نہیں آسکتا۔جہاں ہردورمیں ایک یذیرہوتا ہے وہاں حسینیت ؑ کے پیروکار بھی حق کی حکمرانی کیلئے سردھڑکی بازی لگاتے ہیں۔حسینیت ؑ سے عقیدت اور والہانہ محبت ایمان کی علامت اور ضمانت ہے وہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ سیّدشان عباس عابدی اورمرکزی نائب صدر سیّدمدبرحسین بخاری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ کی زندگی علم وآگہی، عبادت ،سخاوت اورشہادت کی آئینہ دار تھی ۔شہزادہ کونین ؑ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جام شہادت نوش کیا اوردین فطرت امرہوگیا۔حسینیت ؑ کاپرچم قیامت تک سرنگوں نہیں ہوگاجبکہ یذیدیت نابودہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے سبھی طبقات مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے اپنااپناکرداراداکریں