پیرا میڈیکل سٹافکی چودھری رشید بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پیرا میڈیکل سٹافکی چودھری رشید بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سروسز ہسپتال کے ریٹائر ہونے والے ملازم چودھری رشید بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیرمیاں طارق تھے۔ میاں طارق نے کہا کہ دیانتدار اور فرض شناس ملازمین کی اپنے محکمہ اور ادارہ کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین یوسف بلا اور پیرا میڈیکل سٹاف کے دیگر عہدیداران و ممبران نے چودھری رشید بھٹی کی سروسز ہسپتال کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ارشد بٹ، رحمت سندھو، میاں فیصل ریاض، سسٹر لبنیٰ، راشد گجر و دیگر نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 4