سٹی ڈسٹرکٹ سکول تکیہ لہری شاہ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

سٹی ڈسٹرکٹ سکول تکیہ لہری شاہ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول‘ تکیہ لہری شاہ‘ اچھرہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘ مزنگ‘لاہور‘گورنمنٹ لیڈی میکلیگن گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ لاج روڈ‘لاہور‘یونیک سکول فار بوائز‘ مسلم ٹاؤن‘خالد پبلک سکول فار بوائز‘ ہربنس پورہ‘‘خالد پبلک سکول فار گرلز‘ ہربنس پورہ‘گورنمنٹ سینٹ اینز گرلز ہائی سکول‘ سمن آباد‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آبادکا وزٹ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4