عمران خان مسترد شدہ سیاستدان بن گئے ہیں،آزاد علی تبسم

عمران خان مسترد شدہ سیاستدان بن گئے ہیں،آزاد علی تبسم

لاہور(جنرل رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے قول وفعل میں تضاوکی وجہ سے مسترد شدہ سیاستدان بن گئے ،عمران خان ہر وقت میرٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں لیکن وہ کبھی پنجاب کی ترقی پر بات کیوں نہیں کرتے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پربے پناہ رفتار اور اعلی معیار کے ساتھ کام ہو رہا ہے اور امید ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے۔

اور پاکستان کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عام و خاص جانتا ہے سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار انتہائی اطمینان بخش ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سی پیک کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔دنیا بھر کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتہائی متحرک قیادت کو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ چین کے سفارت کار اور اہم حکومتی نمائندے کہہ چکے ہیں کہ شہبازشریف کی قیادت میں منصوبوں کا معیار اور رفتار اپنی مثال آپ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4