’’پولیس اہلکار بھتہ مانگتے ہیں‘‘خاتون دادرسی کیلئے عدالت پہنچ گئی

’’پولیس اہلکار بھتہ مانگتے ہیں‘‘خاتون دادرسی کیلئے عدالت پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز مارتھ نے خاتون کوثر پروین کی جانب سے ڈی ایس پی عمران کرامت اور اے ایس آئی سے پرائیویٹ افراد کے ذریعے بھتہ مانگنے کی دائردرخواست پر سی سی پی او اور ایس ایچ او ہنجروال سے 10اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔متاثرہ خاتون نے ڈی ایس پی اوراے ایس آئی سمیت دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے خلاف نعرے درج تھے۔ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز مارتھ کی عدالت میں پیکو روڈ کی رہائشی کوثر پروین نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 5مرلے کا پلاٹ اس کے لئے عذاب بن گیا ہے ، اس کے خاوند نے 15لاکھ روپے کا پلاٹ خریدا ،5لاکھ ایڈوانس دیئے، اس کے بعد اس کو دھمکیاں دی جانے لگیں کہ پلاٹ چھوڑ دو ،انکار پر اس کو پولیس کی مدد سے تنگ کیا جانے لگا ،ڈی ایس پی عمران کرامت اے ایس ائی نوید پرائیویٹ لوگوں کو بھجواتے کبھی اس کے بچوں کو تھانے میں بند کرنے کے بعدرقم لے کرچھوڑ دیتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4