تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام کامران پارک میں تعزیتی اجلاس

تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام کامران پارک میں تعزیتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والہ (نامہ نگار) تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام کامران پارک شاہدرہ میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت بانی تحریک ختم نبوت پاکستان الحاج صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری منعقد ہوا جس میں شاہدرہ بھر کے علماء اکرام ، علامہ غلام حسین نوری ، علامہ اکرام الحسن رضوی، مولانا حافظ ذبیح اللہ قادری، مولانا بدر منیر ، مولانا محمد وارث اور دیگر علماء اکرام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما شاہ تراب الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ الحاج علامہ نصیر احمد قادری نے کہا جماعت اہلسنت کے ممتاز عالم شاہ ترابالحق کی وفات کو عظیم سانح قرار دیا۔

ہوئے کہا کہ مرحوم کی کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اہلسنت ایک عظیم مدبر اور مجاہد عالم دین محروم ہو گئے ہیں صدیوں تک ان کا خلا پورا نہیں ہو سکے گا۔ آخر میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔