موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج کی روڈ سیفٹی واک،اساتذہ سمیت طلبا وطالبات کی شر کت

موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج کی روڈ سیفٹی واک،اساتذہ سمیت طلبا وطالبات کی شر کت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج نے روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا جس میں بیکن ہاؤس سکولز سسٹم کے اساتذہ سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔واک کے دوران طلباء نے روڈ سیفٹی سلوگن اور پیغامات پر مشتمل بینرز اور کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ موٹروے پولیس نے اس موقع پر روڈ سیفٹی سٹالز بھی لگائے تھے ۔ سکول کے طلباء اور پولیس افسران نے روڈ یوزرز میں آگہی پیدا کرنے کے لیے پمفلٹ اور بریفنگ میٹر یل بھی تقسیم کیا۔ موٹروے پولیس نے طلباء کو اس موقع پر ٹر یننگ کالج کا دورہ بھی کروایا اور تر بیت کے مختلف امور کے بارے میں طلباء کو بر یفنگ دی ۔

مزید :

علاقائی -