محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں فو ل پرو ف سیکیورٹی کا پول کھل گیا
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صو با ئی دا ر الحکومت میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں لا ہور پو لیس کی جا نب سے کی جا نیو الی فو ل پرو ف سیکیورٹی کا پول کھل گیا ۔ فیصل ٹاؤن تھا نہ کا سب انسپکٹر امام با ر گا ہ کے با ہر نیند کے مزے لیتا ر ہا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے ڈی سی اوز اور پولیس حکام کو محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔لیکن تھا نہ فیصل ٹاؤن میں تعینا ت سب انسپکٹر ذوالفقار نے پو لیس کے فول پرو ف سیکورٹی کا پو ل کھول د یا ، گزشتہ روز فیصل ٹاؤن میں اما م با ر گا ہ میں خواتین کی مجلس جا ر ی تھی جبکہ ڈ یو ٹی پرمامورانسپکٹر ڈ یو ٹی کے بجا ئے کرسی پر بیٹھ کر نیندپو ر ی کرتا ر ہا۔ دوسری جا نب پو لیس حکام نے د عوی ٰکیا ہے کہ جلوسوں کیلئے چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، کسی کو بھی بغیر تلاشی جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی کسی عزادار کو سامنے سے جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران وال چاکنگ کے قانون پر بھی سختی سے عمل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔