صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن میں عا رف کے گھر میں ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4ڈاکو ؤ ں نے 6لا کھ ما لیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لو ٹ لی اورفرارہوگئے۔ فیصل ٹاؤن میں شکو ر کے گھرسے 3ڈاکو 2لا کھ کی نقد ی اور دیگر سا ما ن ، چوہنگ کے رہائشی سلیم کے گھر سے دوڈاکو 3 لاکھ کے طلا ئی زیو رات نقد ی ،گر ین ٹا ؤ ن کے رہائشی زاہد کے گھر سے دوڈاکو 4 لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔ڈاکوؤں نے کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں طارق سے دولاکھ 40ہزار، مصطفی آ با د میں عارف سے 1لاکھ 50ہزار،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں عبد الحق سے ایک لاکھ 40ہزار،نواب ٹاؤن میں عفان سے ایک لاکھ 27ہزار،ہنجروال میں بیرسٹر افضل سے سوا لاکھ،شاہدرہ میں علی سے ایک لاکھ،مسلم ٹاؤن میں خالد سے 98ہزاراور مناواں میں شکیل سے سوا لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا علاوہ ازیں سبزہ زار میں شکیل کی گاڑی اور شادباغ میں عباس ،مزنگ میں مدثر،ہنجروال میں آصف،مانگا منڈی میں زمان،شمالی چھاؤنی میں محسن،کوٹ لکھپت میں عطا، ٹاؤن شپ میں زاہد اور شہر وزکی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -