تین افغان باشندوں کی جعلی دستاویزات پر لندن جانے کی کوشش ناکام

تین افغان باشندوں کی جعلی دستاویزات پر لندن جانے کی کوشش ناکام

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے) تین افغان باشندوں کی جعلی دستاویزات پر لاہور سے لندن جانے کی کوشش ناکام، امیگریشن حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں مسافروں کو حراست میں لے کر حوالات میں منتقل کر دیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین وحیدہ ماجد اور سبزہ گلنار سمیت بارہ سالہ لڑکے ناصر خان نے جعلی برطانوی دستاویزات پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 751 کے ذریعے لندن روانگی کی کوشش کی مگر دستاویزات کی چیکنگ کے دوران تینوں پکڑے گئے۔امیگریشن ڈیوٹی عملے نے تینوں افغان مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا، جنہوں نے ان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایئرپورٹ سے حوالات میں منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی