سرحدی گزرگاہ کے مقابل سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کا ملیشیاؤں پر حملہ

سرحدی گزرگاہ کے مقابل سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کا ملیشیاؤں پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جازان صوبے میں طوال کی سرحدی گزرگاہ کے مقابل علاقے میں یمنی ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں مسلح عناصر کو براہ راست نقصان پہنچا۔علاوہ ازیں سعودی افواج نے یمن کے ساتھ اپنی سرحد کے نزدیک ملیشیاؤں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق اس حملے کو الربوعہ کے علاقے کے نزدیک پسپا کیا گیا۔اس سے قبل بدھ کے روز سعودی عرب کے سرحدی ضلع طوال میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے گرینیڈوں کے ٹکڑے لگنے سے ایک یمنی مقیم زخمی ہوگیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -