شامی فوج پر حملہ روسی فوجیوں پر حملہ تصور ہوگا،روسی وزارت دفاع

شامی فوج پر حملہ روسی فوجیوں پر حملہ تصور ہوگا،روسی وزارت دفاع

ماسکواے پی پی) روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے امریکی اتحاد کو شامی فوج کے خلاف حملوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ روس شام میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے لازمی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ شامی فوج کے خلاف ہر حملے کو روسی فوج کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے شام میں جدید ترین مزائل ڈیفنس سسٹم نصب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاذقیہ کے نواحی علاقے میں ایس تھری ہنڈریڈ اور ساحلی شہر طرطوس میں ایس فور ہنڈریڈ سسٹم نصب ہے جو کسی بھی قسم کی فضائی کارروائی کے خلاف فوری عمل کرے گا۔روس کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکامیں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ ، شامی فضائیہ کو ناکارہ بنانے کے لیے فضائی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

مزید : عالمی منظر