حلب میں ایک اور روانڈا قبول نہیں کریں گے، اقوام متحدہ

حلب میں ایک اور روانڈا قبول نہیں کریں گے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے عزم ظاہر کیا ہے کہ عالمی ادارہ اس شامی شہر حلب کو دوسرا روانڈا اور سربرنیکا نہیں بننے دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی مستورا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر روس اور شام حلب میں لڑائی ختم کرنے کے لیے پیش کش قبول نہیں کرتے ہیں تو تاریخ ان کی جانب سے دہشت گردوں کے استعمال کو شہر کی تباہی کے لیے ایک جواز کے طور پر پیش کرے گی۔عالمی ایلچی کا کہنا تھا کہ حلب میں حزب اختلاف کے جنگجوؤں کی تعداد زیادہ سے زیادہ آٹھ ہزار ہے۔

مزید : عالمی منظر