شام کے معاملے پر روس پر پابندیاں خارج از امکان نہیں، جرمنی

شام کے معاملے پر روس پر پابندیاں خارج از امکان نہیں، جرمنی

برلن (اے پی پی) جرمن حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شامی شہر حلب میں روسی بمباری کے تناظر میں روس کے خلاف پابندیاں خارج از امکان نہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق اس سے قبل امریکا نے شامی حکومت کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ جرمن حکومت کے ترجمان شٹیفن زائبرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حلب میں ظالمانہ کارروائیوں میں مدد کے تناظر میں تمام امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں امن کے مواقع پیدا کیے جانا چاہئیں۔

مزید : عالمی منظر